پراپرٹی ٹیکس اور ٹول پلازوں پر بھی جتایا اعتراض ،بھاجپا غریب مخالف ہے :ہرش دیو سنگھ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر این پی پی نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ اور جنرل سیکریٹری این پی پی یشپال کنڈل کی قیادت میں یہاں جموں میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف زور دار احتجاج کیا ۔اس موقع پر مظاہرین نے پراپرٹی ٹیکس اور ٹول پلازوں پر بھی اعتراض جتایا ۔وہیں مظاہرین نے بھاجپا حکومت کے خلاف زور دارنعرے بازی کی ۔ اس موقع پر ہرش دیو سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا غریب مخالف اور امیروں کے حق میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیٹرول کے دام ایک سو روپئے پر پہنچ چکے ہیں جبکہ رسوئی گیس 820تک جا پہنچا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے سے بھاجپا کو نقصان ہو گا کیونکہ اس وقت عوام کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور مالی حالات کمزور ہو چکے ہیں۔اس موقع پر یشپال کنڈل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔