حمایت جموںوکشمیر کے نوجوانوں کیلئے بڑے مواقع فراہم کرتی ہے۔مشیر بصیر خان

0
0

114 اَفراد کو ملک کے مختلف حصوں میں ملازمت ملے گی
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج کہا ہے کہ ’حمایت‘ پروگرام نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے آگے بڑھنے کے نئے راستے اور مواقع فراہم کئے ہیں۔مشیر موصوف نے اِن باتوںکا اظہا ر جموں وکشمیر رورل لائیو لی ہُڈ مشن (جے کے آر ایل ایم) اور جموں میں اپالو میڈ سکلز لمٹیڈ زیر اہتمام حمایت مشن مینجمنٹ یونٹ (ایچ ایم ایم یو) کے کیمپس ہائیرنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، جس میں ملک کے مختلف حصوں میں چھ مختلف کمپنیوں کے ساتھ لگ بھگ 114 اُمیدواروں کو ملازمتیں پیش کی گئیں۔ مشیربصیر خان جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے نے کہا کہ طلباء کے لئے یہ ایک بہت بڑا موقعہ ہے اور انہیں اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیئے ۔منتخب اُمیدواروں کو آفر لیٹر دیتے وقت مشیرموصوف نے کہا کہ اس طرح کے انوکھے مقام سے منسلک ہنر کی ترقی اور انضمام کے پروگرام کے ذریعہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے جس کے تحت وہ اب روزگار حاصل کرکے آگے بڑھ رہے ہیں۔ چھ کمپنیوں میں اپیکس کڈنی کیئر ، بی وی جی انڈیا ، سمارتھ کڈنی سینٹر، اپالو ہیلتھ اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن ، 7 میڈ انڈیا اور دیپ چند ڈائیلیسسز سینٹر نے جاب میلے میں حصہ لیا۔ ڈائیلیسس ٹیکنیشن اینڈ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (ای ایم ٹی) ہیلتھ سیکٹر میں تجارت میںحمایت کے تحت تربیت یافتہ 299 اُمیدوار سامنے آئے اور 114 اُمیدواروں کا انتخاب ملک کے مختلف حصوں میں اِفتتاحی کمپنیوں نے کیا ہے۔منتخب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ انہیں اس آغاز کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اور دوسروں کو نئے دور کی راہ میں گامزن ہونے کی ترغیب دینی چاہئے جو ان کو فائدہ مند روزگار فراہم کررہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ہنر کی ترقی اور تقرری ہے اور ہنر مند طلباء کی طلب آئندہ وقتوں میں خاص طور پر میڈیکل اور دیگر وابستہ شعبوں میں زبردست ہوگی۔اُنہوں نے اِنفارمیشن ، تعلیم اور مواصلات مہم کو حمایت پروگرام کے حوالے سے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء حمایت کی طرف راغب ہوں۔سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا نے اس موقعہ پر اپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے منتخب نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تقرریوں کا عہد کریں تاکہ دوسرے نوجوان بھی بہتر مستقبل کے لئے اپنے گھروں سے باہر ملازمت کے مواقع حاصل کرنے کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں چاہئے کہ وہ اس موقعہ کو فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بھی حمایت پروگرام کا حصہ بننے کی ترغیب دیں۔چیف آپریٹنگ آفیسرحمایت کپل شرما نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں منتخب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور جموں و کشمیر میں حمایت کے کام کرنے کے بارے میںمفصل جانکاری دی اور مختلف نوجوانوں کے بارے میں بتایا جنہوں نے پروگرام کے تحت تربیت حاصل کی تھی اور مختلف شعبوں میں جگہیں حاصل کیں۔ انہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ تین سال کے عرصہ میں 88,732 اُمیدواروں کو تربیت دینے کا ہدف منظور کیا گیا ہے اور جموں و کشمیر کے اندر اور 12,672 اُمیدواروں کی ہنر کی صلاحیت کے ساتھ 69 تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ 18,501 امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے اور 8,456 اُمیدواروں کو نجی شعبے میں رکھا گیا ہے۔ 4890 امیدوارتربیت حاصل کر رہے ہیں۔جموں وکشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے حمایت ایک پلیسمنٹ سے منسلک ہنر کی تربیت کا پروگرام ہے ۔اِس موقعہ پر سی ای او اپالو میڈسکلز لمیٹڈ نے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تربیتی پروگرام کے دوران طلباء کے جوش و جذبے سے حیران ہیں اور کہا ہے کہ آئندہ مہینوں میں اس طرح کے مزید جاب میلوں کا اِنعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مختلف اوقات میں حمایت کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا