سیکورٹی فورسز کا ضلع ریاسی میں اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کرنے کا دعویٰ

0
0

جموں،///سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے ماہورہ علاقے کے ایک جنگل میں جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک سرکاری ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر ضلع ریاسی کے ماہورہ کے ایک جنگل میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج، جموں وکشمیر پولیس اور انٹلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ہی جنگجوؤں کی اس کمین گاہ کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل ہوسکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا