گوہلد پناہا میں پیر مقبول حسین شاہ المعروف پیر متوصاحب کا عرس منایا گیا

0
0

اولیائے کرام کے راستے پر چلنے ہی میں دونوں جہاں کی کامیابی ہے: مفتی حق نواز قادری
سرفرازقادری
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھرکے گوہلد میں مولانا سپردن خان کے گھر پر پیر مقبول شاہ صاحب کے عرس کے سلسلے میں ایک نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت قرآن مجید اور ذکر واذکار کے بعد علمائے کرام کے نورانی وعرفانی بیانات کئے گے ۔وہیںمولانا زمرد خان نے اولیائے اکرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی ۔تقریب کے آخر میں مفتی حق نواز قادری نے اپنے صدارتی خطبہ میں اولیاء کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے ولی راتوں میں شب بیداری وگریا زاری کی وجہ سے وہ مقام حاصل کر لیتے ہیں جو دنیا کی دولت وحکومت سے حاصل نہیں ہو سکتا ۔موصوف نے کہا کہ اگرآپ دونوں جہاںمیں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اولیائے کرام کے طریقے کو مشعل راہ بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ اس پرفتن دور میں اولیائے کرام سے وابستگی بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ اولیائے کرام سے محبت اس چیز کانام ہے کہ ان کے ہربتائے ہوئے طریقہ پر عمل کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا