ضلع انتظامیہ کو بار بار آگاہ کیا،مگر کچھ نہ ہو ا، کوئی تو چارہ گری کو اترے
منظور سمسھال
کاہرہ؍؍کاہرہ پنچایت دھریوٹ کے سماجی کارکن دیا سنگھ اور چودھری سیف ملوک نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھریوٹ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم۔انہوںنے کہاکہ چار ورڈ کے اندر کوئی بجلی نہیں ہے جہاں لوگ اندھیرے میں وقت گزارنے پرمجبور ہیں۔انہوںنے کہاکہ ضلع انتظامیہ کو اس سلسلے میںبار بار آگاہ کیا لیکن ابھی تک کچھ نہ کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ ہر سیاسی جماعت نے ووٹ بینک کے طور پر لوگوں کو استعمال کیااور جو وعدے کئے وہ سب کھوکھلے سامنے نظر آ رہے ہیں۔انہوںنے محکمہ جل شکتی کی بھی لاپرواہی سے کئی علاقوں میں پانی نہیں ہے جہاں لوگ پیدل سفر کر کے برتنوں میں پانی لاتے ہیں اورجب برف باریہوتی ہے تولوگ برف کا پگلاکر پانی استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے ۔