راجیو گاندھی ٹرسٹ کی جائیداد کے ناجائز استعمال کے لئے لینڈ مافیا اور ریونیو اتھارٹیز کے خلاف معاملہ درج کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کرائم برانچ جموں نے قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت اشوک وجئے گپتا ، ایڈوکیٹ (راجیو گاندھی ٹرسٹ کے ایگزیکٹر) ، پریم پرکاش شرما (فوت شدہ) ، اس وقت کے نائب تحصیلدار نیابت چک اوتارا بشناہ، شیو کمار ، اس وقت کے پٹواری حلقہچک اوتارا ، تحصیل بشناہ (اب نائب تحصیلدار ، مجالتا) ، انور سدوترا ، اس وقت کے پٹواری چک اوتارا (اب گرداور ڈویژنل کمشنر جموں کے دفتر میں) اور دیگر نامعلوم سرکاری ملازمین اور نجی افراد کے خلاف راجیو گاندھی ٹرست کی جائداد کے ناجائز استعمال کیلئے U/S 120-B r/w 420, 406 RPC, r/w 5(2)P.C ایکٹ ثموت 2006 کے تحت مجرمانہ سازشوں میں ان کی شمولیت کیلئے معاملہ درج کیا ہے ۔وہیں اس سلسلے میں ہندو بھوشن گپتا نے گورنر جموں و کشمیر کے پاس ایک شکایت درج کروائی تھی ۔وہیں کرائم برانچ کے پاس شکایات موصول ہونے پر ابتدائی تصدیق کا آغاز کیا گیااور انکوائری کے دوران متعلقہ محصول سے ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ، دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے گئے اور کرائم برانچ جموں نے اس سلسلے میں معاملہ درج کیا ہے ۔