سری نگر،//وادی کشمیر میں پیر کو ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرمینوں اور ڈپٹی چیئرمینوں کے عہدوں کے لئے ہونے والے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شمالی ضلع کپوارہ میں پیپلز کانفرنس نے چیئرمین جبکہ اسی جماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہے۔
وسطی ضلع بڈگام میں آزاد امیدوار نے چیئرمین جبکہ نیشنل کانفرنس امیدوار نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہے۔
تاہم ضلع بارہمولہ میں کورم کی کمی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہے۔