جموں وکشمیر میںاسمبلی انتخابات کب ہونگے؟

0
0

جموںو کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی حد بندی کو لیکر ایک کمیشن بنایاکیا گیا تھا تاکہ حد بندی ہو سکے جہاں جو عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ اور سیاسی لیڈران کے دیرینہ وعدے تھے ۔جموں اور کشمیر کے عوام کو برابری ملنی چاہئے کیونکہ دونوں خطوں کی عوام برابر کے حقوق کی حقدار ہے ۔اسمبلی حلقوں کی حد بندی کو لیکر ایک کمیشن بنایا گیا جس کی معیاد آئندہ ماہ ختم ہو جائے گی لیکن ابھی تک کوئی حد بندی نہیں کی گئی۔دفعہ370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر کی عوام کو دن کے اجالے میں ترقی کے خواب دکھائے گے۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایل جی انتظامیہ کاوشیں کر رہی ہے لیکن ایک نمائندہ حکومت کی بات الگ ہی ہوتی ہے ۔سیاسی جماعتیںجموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کروانے اور اسمبلی حلقوں کی حد بندی کروانے میں مرکزی حکومت کو ناکام قرار دے رہی ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں نمائندہ حکومت بنانے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھائے گے جبکہ مرکزی حکومت حد بندی معاملے کو ابھارے ہوئے تھی ۔ان جماعتوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ہی ڈی ڈی سی حلقوں کی حد بندی کی گئی اور اسمبلی حلقوں کی حد بندی اور اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر میں ایک نمائندہ حکومت ہی عوامی خواہشات کا احترام کر سکتی ہے جہاں عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جموں وکشمیر سے دفعہ370کی منسوخی کے بعد جہاں عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ان میں سے تیز رفتار فورجی انٹرنیٹ خدمات کی منسوخی بھی ایک تھی جو اب بحال ہو چکی ہیں۔وہیں عوامی حلقوں میں امید پائی جا رہی تھی کہ عوام کو کچھ سہولیات میسر ہونگی۔ جموں خطہ کے عوام کا ماننا ہے کہ انہیں اسمبلی میں نمائندگی نہیں دی گئی اور وادی کشمیر کو زیادہ اسمبلی نشستیں دی گئیں اور حد بندی کمیشن کے بنائے جانے پر جموں خطہ کی عوام کو امید لگی تھی کہ اب انہیں مزید نمائندگی دی جائے گی لیکن ایک طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اسمبلی حلقوں کی حد بندی نہیں کی گئی اور جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات بھی نہیں کروائے جا رہیں۔مرکزی سرکار کو چاہئے کہ عوامی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں وکشمیر میں حد بندی بھی کروائی جائے اور اسمبلی انتخابات اولین فرصت میںکروائے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا