کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کہیں نہیں دیکھی ہے: ودیا بالن

0
0

یہاں آنے میں دیرکرنے پہ خود کوبدنصیب سمجھتاہوں:اربازخان
یواین آئی

گلمرگ؍؍بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ وہ پوری دنیا گھوم کر آئی ہیں لیکن کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کہیں نہیں دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پیار کرنے والے لوگ ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ مجھے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کبھی گلمرگ آنا پڑے۔ودیا بالن نے یہ باتیں اتوار کو یہاں فوج کی طرف سے منعقدہ دو روزہ ونٹر فیسٹول کے آخری دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔اس دو روزہ ونٹر فیسٹول میں بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان اور فلمساز سدھارت رائے کپور نے بھی شرکت کی ہے۔ارباز خان نے کہا کہ گلمرگ ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے اور وہ اپنے آپ کو بدنصیب سمجھ رہے ہیں کہ انہوں نے یہاں آنے میں کافی دیر لگائی ہے۔ودیا بالن نے کہا: ‘اس خوبصورت وادی میں موجود انڈین آرمی کے ہر فوجی کو میرا سلام۔ یہاں آنے کی دعوت دینے کے لئے بہت بہت شکریہ۔ میرے ممی اور پاپا کا ہنی مون یہیں ہوا تھا۔ اس لئے یہ دورہ میرے لئے کافی جذباتی ہے۔ اتنی خوبصورت جگہ میں نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھی ہے۔ میں دنیا بھر میں گھومی ہوں۔ پر اس طرح کی خوبصورتی شاید ہی کہیں دیکھی ہو’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘فیسٹول کے دوران مجھے سپورٹس اور میوزک کے پروگرام بہت پسند آئے۔ مجھے بہت مزہ آیا۔ میں ٹھنڈ سے کانپ بھی رہی تھی لیکن جس پیار سے آپ سبھی نے ہمیں ویلکم کیا اس کی وجہ سے مجھ میں جوش بڑھتا رہا۔ امید کرتی ہوں کہ مجھے یہاں دوبارہ آنے کا موقع ملے گا۔ میں یہ امید بھی کر رہی ہوں کہ مجھے کسی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں یہاں آنے کا موقع ملے گا’۔ارباز خان نے کہا: ‘کشمیر کے لوگوں اور انڈین آرمی کا بہت بہت شکریہ۔ یہ بہت ہی خوبصورت جگہ ہے۔ میں اپنے آپ کو بدنصیب سمجھ رہا ہوں کہ میں یہاں پہلے کیوں نہیں آیا’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘یہ جگہ بہت ہی خوبصورت ہے۔ اس وادی میں بھلے ہی بہت برف اور ٹھنڈ ہو لیکن آپ کے دل کافی گرم ہیں اور آپ بہت پیارے ہیں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ میرا آخری دورہ نہیں ہوگا۔ میں یہاں بار بار آتا رہوں گا’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا