چاپناڑی میں پائپ لائن کی خستہ حالت،محکمہ خاموش تماشائی

0
0

پائب لائن کئی دہائیوں سے خراب لیکن محکمہ جل شکتی کی کوئی توجہ نہیں
اجمل ملک

رام بن//چاپناڑی میں پانی کی پائپ لائن بہت خستہ ہے جس کی مرمت ہونی ہے۔ یہ پائب لائن کئی دہائیوں سے خراب ہے، لیکن محکمہ جل شکتی اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ مقامی عوام نے اس سلسلے میںکہا کہ جب تک علاقے کے لوگوں کو گھر گھر پانی فراہم نہیں کیا جاتا اور پائپ لائن درست نہیں ہوتی تب تک وہ معاہدہ کے لئے تیار نہیں۔جموں اور کشمیر کے بانہال کے مقامی افراد نے محکمہ جل شکتی کے نوٹس پر اعتراض کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ محکمہ نے عوام کو سہولت دیئے بغیر معاہدے کا نوٹس تھما دیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔واضح رہے جل شکتی کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں مقامی افراد سے معاہدہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا