حفیظ مخدومی کی نیشنل والی بال ٹیم میں رکنیت پر عوام میں خوشی

0
0

منڈی کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں
ریاض ملک

منڈی؍؍سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی سے تعلق رکھنے والے حفیظ مخدومی نیشنل والی بال ٹیم میں جگہ ملی ہے جس سے عوام منڈی کے ساتھ ساتھ بوائز ہائراسکنڈری اسکول عملہ میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ منڈی سے کسی نوجوان کی اس طرح نیشنل والی بال ٹیم میں شمولیت باعث فخر ہے۔واضح رہے حفیظ گائوں جالیاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی ہیں۔اس سلسلے میں بوائز ہائر اسکنڈری ا سکول منڈی کے نائب پرنسپل راج کمار نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ علاوہ ازیںعوام منڈی نے بھی اساتذہ اور محکمہ کھیل کود کے اساتذہ کو بھی مبارک باد پیش کی جن کی کاوشوں سے یہ نوجوان اس طرح اپنااور اپنے علاقع کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوپایاہے۔ چند روز قبل یہ نوجوان جموں میں سلیکشن کیمپ میں شامل ہوا اور جاتے ہی دھوم مچادی اور اپنی قابلیت سے سب کو حیران کرکے رکھ دیا ۔انہوں نے پہلے جالیاں والی بال کلب کی طرف سے پونچھ میں اپنے جوہر دکھائے اوراب قومی ٹیم کا حصہ بنے جس سے عوام منڈی میں خاص کرکے نوجوانوں میں کافی خوشی دیکھنے کو ملی ۔ اس سلسلے میںوالی بال کوچ طارق خان نے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا وہ دن دور نہیں جب یہ نوجوان مزید ترقی کی منازل طے کرے گا اور مستقبل میں ضلع پونچھ کا نام روشن کریگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا