منڈی بیلہ بالا کی عوام آزاد ہندوستان میں غلامی جیسی زندگی گزارنے پر مجبور

0
0

مواصلاتی اور طبی خدمات کا فقدان ،عوام پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہے
ریاض ملک

منڈی؍؍ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل کا سب سے دوردراز اور پسماندہ علاقہ بیلہ بالا تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔بٹل کوٹ پنچائیت کایہ بیلہ بالا علاقہ جو متعدد محلہ جات پر مشتمل ہے، کے لوگ تمام تر سہولیات سے محروم ہیں۔ستم ظریفی یہ بھی ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی نیٹ ورک اور طبی سہولیات سے بھی یہ علاقع پوری طرح منقطع ہے ۔اس سلسلے میںسلطان محمد ،سیف دین، عبدالمجید سرپنچ حلقہ، محمد رفیق ڈیکو، عبدالمجید وغیرہ نے بتایاکہ لورن سے بیلہ بالا تک قریب سات کلو میٹر کا سفر ہے جہاںدو فٹ سے چھ فٹ تک برف گرتی ہیا اور اس موسم میںیہاں سے لورن تک جانا سخت دشوار ہوتاہے۔انہوںنے کہاکہ یہاں اگر کوئی بیمار ہوجاتاہے تو لورن پہنچاتے تین یا چار گھنٹے کا وقت لگتاہے۔ تب تک یاتو وہ مریضجان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتاہے یا پھر نیم مردہ حالت میں لورن یامنڈی پہنچایاجاتاہے۔انہوںنے کہاکہ علاقہ میں نہ ہی مواصلاتی خدمات اورنہ طبی سہولیات، نہ ایمبولنس ،نہ بجلی ۔نہ پانی اور نہ ایم جی نریگا وغیرہ کا کچھ عوام کو فائدہ پہنچ رہاہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہاں ایک بار اس موسم میں بیلہ بالا کا دورہ کرکے عوامی مسائل کو سماعت کریں اور ان کا ازالہ کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا