محکمہ ایکسائز کی کٹھوعہ میں کاروائی

0
0

1350کلو لحان اور ساتھ بوتلیں شراب تباہ کی گئیں
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍محکمہ ایکسائز نے یہاں کٹھوعہ میں ایک کاروائی انجام دیتے ہوئے کئی مقامات پر چھاپے مارے جہاں محکمہ نے 1350کلو لحان اور ساتھ بوتلیں شراب تباہ کیااور قصوراروں کو حراست میں لیا گیا ۔وہیں ایکسائز کمشنر راہل شرما کی ہدایات اور ڈپٹی ایکسائز کمشنر ایگزکیوٹیو جموں امرجیت سنگھ کی نگرانی میں ایکسائز انفورسمنٹ ٹیم نے ای ٹی او نرندر سنگھ انتھا ل کی قیادت میں بیسو چک، بنیاری ،خان پور اور درالہ میں چھاپے مارے جس دوران منشیات مافیہ پر لگام کسی گئی ۔اس موقع پر 1350کلو لحان اور ساتھ بوتلیں شراب تباہ کی گئی جو صحت کیلئے کافی مضر ہے ۔علاوہ ازیں دیسی شراب بنانے کا مواد بھی ضبط کیا گیاجسے بعد میں تباہ کر دیا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا