چمولی // اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں اتوار کی صبح گلیشیر توڑنے سے الیکندہ ندی کی آبی سطح بڑھنے سے کسی ناخوگوار واقع کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہری دوار ضلع تک گنگا کنارے کی بستیوں کو خالی کرا یا جا رہا ہے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس ( ایس ڈی آر ایف ) کے ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ پوسٹ جو شی مٹھ سے ہیڈ کانسٹیبل منگل سنگھ نے بتایا کہ جوشی مٹھ تھانے میں صبح 10:55 بجے اطلاع موصول کہ رینی گاؤں میں گلیشیر ٹوٹ گیا ہے، جس کے بعد راحت و بچاؤ کے لئے دو ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں ہیں ۔ دھول گنگا (الیکندا) میں پانی کا بہاؤ اتنا تیز ہے کہ ڈیڑھ گھنٹے میں وہ چمولی کو پار چکا ہے۔
پولیس نے اس قدرتی آفت کے بعد ضلع ہری دوار سمیت تمام متعلقہ اضلاع میں الرٹ جاری کردیا ہے اور گنگا کے کنارے بستیوں کو خالی کرایا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سکریٹری اور چمولی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے اس سلسلے میں مکمل معلومات حاصل کی اور صورتحال پر نظر بنائے ہوئے ہیں ۔ چمولی ضلعی انتظامیہ ، ایس ڈی آر ایف کے افسران اور ملازمین موقع پرپہنچ گئے ہیں۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گنگا ندی کے کنارے نہ جائیں۔