زرعی اصلاحات کے قوانین کے خلاف کٹھوعہ میں احتجاج

0
0

ہم کسانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں:جیون جیوتی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سماجی کارکن اور غیر سرکاری رضاء کار تنظیم یوتھ برگیڈ ویلفیئر سوسائٹی ریاسی کی رضاء کار جیون جیوتی نے کسانوں کے مسائل کے پیش نظر ضلع کٹھوعہ میں ’چکہ جام‘احتجاج میں شمولیت کی ۔ اس موقع پر جیون جیوتی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے کسانو ں کے ساتھ برابر کھڑے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کسان ایک عرصہ سے زرعی اصلاحات کے قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں لیکن کسانوں کے مسائل کا ازالہ نہیں کیا جا رہا ۔موصوفہ نے مظاہرے میں شرکت کرتے ہوئے کہاکہ کسان اپنے جائز مطالبات کو لیکر احتجاج کر رہی ہیں جن کے مسائل کا ازالہ کرنا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ کسان مخالف قوانین کو واپس لیا جانا چاہئے اور ہم کسانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کسان ہمارے بھائی بہن ہیں جن کے ساتھ اس گھڑی ہم برابر کھڑے ہیں۔اس موقع پراحتجاج میں شریک اہم میں جیون جیوتی کے علاوہ دھیرج شرما، گلشن شرما، پون مشرا، امن ،سورج اوررابن قابل ذکرہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا