نمائندہ لازوال سرفراز قادری کودیگر صحافیوں کے ہمراہ بی ڈی سی چیئرپرسن بالاکوٹ نے اعزاز سے نوازا
لازوال ڈیسک
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کی بلاک بالاکوٹ میں محکمہ زراعت کی جانب سے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر صحافیوں کو ان کی بہترین کار کردگی پر سرحدی بلاک بالاکوٹ کی چیئر پرسن شمیم اختر نے اعزازات سے نوازا جس میں عوامی مسائل اْجاگر کر نا ،عوامی مسائل کا ازالہ کروانا،کرونا سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کی معاونت جیسے کارہائے نمایاں شامل تھے۔ اس موقع پر نمائندہ لازوال سرفراز قادری کے ہمرہ طارق خان انقلابی ،وکاص بھسین اورمحمد یعقوب فانی کو ان کی نمایاںکارکردگی پر اعزاز سے نوازہ گیا جہاں سرپنچ و پنچ حضرات کے علاوہ کافی تعداد میں عوام شریک تھے۔ اس دوران چیئرپرسن شمیم اختر نے کہاکہ ان نمائندوں نے عوام کے کام بے لوث انجام دئیے ہیں۔وہیںورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن مینڈھر کے جنرل سکریٹری طارق خان انقلابی نے بی ڈی سی چیئرپرسن شمیم اختر اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسناد سے نواز کر صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے صحافت سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر اپنے فرائض منصبی ادا کئے اور عوامی مشکلات کا متعلقین سے ازالہ کروایا۔