گوجری مہاہری زبان وہاٹس ایپ پیج پر آن لائین گوجری مشاعرے کا انعقاد

0
0

وادی چناب سے لگ بھگ تیس شعرائے نے اپنے کلام پیش کئے
منظور سمسھال

بھلسیہ ؍؍گوجری مہاری زبان وہاٹس ایپ گروپ میں ایک شاندار گوجری آن لائین مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔وہیںمشاعرے کا انعقاد گوجری مہاری زبان کے ایڈمن عبدالقیوم بیتاب ، شعور احمد پردیسی ،محمد یوسف راہی اور محمد رفیق سیلانی کی نگرانی میں کیا گیاجس کی صدارت گوجری زبان کے قد آور شاعر گوجری ادب کے مصنف اور ادیب ادریس شاد نے کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی خطہ چناب کے مشہور گوجری شاعر خدا بخش خیالی تھے جبکہ مہمان ذی وقار خطہ چناب سے گوجری ادب کے نوجوان لکھاڑی بشارت نازک تھے۔ اس دوران مشاعرے کی نظامت خطہ چناب سے تعلق رکھنے والے گوجری کے مشہورشاعر عبدالقیوم بیتاب نے سر انجام دی۔وہیں اس آن لائین گوجری مشاعرے میں تقریباً 30 شعراء نے حصہ لیا اورمشاعرے کاآغازتلاوت قران پاک سے ہوااور نعت پاک کی سعادت انعام الحق حاصل کی ۔ اس موقع پر کئی قدآور گوجری شعراء نے اپنے کلام پیش کئے جہاں مہمان خصوصی اور مہمان ذی وقات نے ایسی نشستوں کا انعقاد کرنے کیلئے مبارک باد پیش کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا