فوج کی جانب سے ملک پورہ میں کووڈ کٹس تقسیم کی گئیں

0
0

143مقامی لوگ ہوئے مستفید ،فوج کے اقدامات کو عوام نے سراہا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ضلو کشتواڑ کے ملک پورہ میں فوج کی جانب سے مقامی عوام کو کرونا حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں ۔واضح رہے اس سلسلے میں فوج کی جانب سے کئی مقامات پر فلاحی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔وہیں ملک پورہ میں کووڈ کٹس تقسیم کرتے ہوئے فوج نے عوام کو ان کے استعمال اور کرونا سے بچائو کی جانکاری بھی فراہم کی ۔ان کٹس میں فیس ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر، ہینڈ واش،دستانے اور دیگر سامان شامل تھا ۔اس سلسلے میں 143مقامی لوگ مستفید ہوئے اور فوج کی جانب سے اٹھائے جا رہے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا