جموں و کشمیر میں نہ اسمبلی حلقوں کی حد بندی اور نہ ہی اسمبلی انتخابات !

0
0

سابقہ ڈوگرہ ریاست میں نمائندہ حکومت کے بغیر عوام کو مشکلات کا سامنا :ہرش دیو سنگھ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر این پی پی کے چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے یہاں اپنے ایک بیان میں مرکزی سرکاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کروانے اور اسمبلی حلقوں کی حد بندی کروانے میں ناکام ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر میں نمائندہ حکومت بنانے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھائے گے جبکہ مرکزی حکومت حد بندی معاملے کو ابھارے ہوئے تھی ۔انہوںنے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر ہی ڈی ڈی سی حلقوں کی حد بندی کی گئی اور اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر میں ایک نمائندہ حکومت ہی عوامی خواہشات کا احترام کر سکتی ہے جہاں عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا