محکمہ سیاحت کی جانب سے لڑکوں کیلئے منعقدہ تعریفی سیکی کورس کا چھٹا بیچ گلمرگ میں شروع

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے منعقدہ چھ سکی بیچوں کی تکمیل کے بعد محکمہ سیاحت نے لڑکوں کے چھٹے اور آخری بیچ کو آج یہاں ٹی آر سی سرینگر سے گلمرگ کیلئے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریکریشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر رجسٹریشن اور ٹورسٹ آفیسر نے شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ اس گروپ کو جموں کشمیر کے مختلف اضلاع سے منتخب کیا گیا ہے ۔ گروپ گلمرگ میں سات روزہ تعریفی سکی کورس میں حصہ لے گا جہاں انہیں سیکنگ کے بنیادی اصولوں سے متعارف کیا جائے گا ۔ محکمہ سیاحت شرکاء کے قیام و طعام اور سکی ساز و سامان مفت فراہم کر رہا ہے اور چار نفری سکی انسٹریکٹر ٹیم انہیں سکینگ سے متعلق تربیت فراہم کرے گی ۔ بنیادی سکی ٹریننگ کورس کے دوران تربیت حاصل کرنے والوں میں سے تین بہترین امیدواروں کو منتخب کر کے محکمہ سیاحت کشمیر کی جانب سے انٹر میڈیٹ اور ایڈوانسڈ سطح کے کورسوں میں تربیت کیلئے معاونت کرے گا ۔ محکمہ سیاحت کے علاوہ سینکڑوں لڑکوں اور لڑکیوں کو امور نوجوان و کھیل کود محکمہ نے اس موسم کے دوران بنیادی سکی ٹریننگ فراہم کی ۔ انڈین انسٹی چیوٹ آف سکینگ اینڈ ماؤنٹنیرنگ نے بھی گلمرگ میں سکی ٹریننگ کورسوں کا اہتمام کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا