تیزرفتارانٹرنیٹ کی بحالی ایک خوشآئندقدم:سروڑی

0
0

غلام نبی آزادجموں وکشمیرکی نڈرآوازہیں،چھینے گئے حقوق کی بحالی کیلئے ہمیں متحدہوکرجدوجہدکرناہوگی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموںوکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدرغلام محمدسروڑی نے جموں وکشمیرمیں تیزرفتار4Gانٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے فیصلے کاخیرمقدم کیاہے۔اپنے ایک ویڈیوپیغام میں غلام محمد سروڑی نے کہاکہ ایک طویل عرصے کے بعد جموں وکشمیرکے عوام سے چھیناگیاایک حق اُنہیں دیاگیاہے جس کاسہراراجیہ سبھامیں اپوزیشن کے قائدغلام نبی آزادکے سرجاتاہے جنہوں نے بڑی بے باکی کیساتھ جموں وکشمیرکی آوازاُٹھائی۔اُنہوں نے کہاکہ غلام نبی آزادنے جموں وکشمیرسے چھینے گئے حقوق کی فوری بحالی کی زبردست وکالت کرتے ہوئے مودی سرکارکوآڑے ہاتھوں لیااورنتیجتاً مرکزی سرکارنے جموں وکشمیر سے چھینے گئے حقوق کی بحالی کاآغاز فورجی انٹرنیٹ سے کیاہے۔سروڑی نے کہا’’جموں وکشمیرمیں 4Gانٹرنیٹ بحال ہوا،یہ خوشآئندبات ہے،جناب غلام نبی آزادصاحب نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میںبڑی دانشمندی سے، بڑی عقل مندی سے جموں وکشمیرسے جوحقوق چھینے گئے ہیں اُن کی بحالی کیلئے آوازاُٹھائی،وہ مبارک باد کے مستحق ہیں‘‘۔اُنہوں نے کہاکہ اٹھارہ ماہ بعد انٹرنیٹ بحال ہوا، ان اٹھارہ ماہ میں ہمارے بچوں کو تعلیمی لحاظ سے ،جموں وکشمیرکواقتصادی بہت نقصان ہواہے۔اُنہوں نے کہاکہ ہرطرح سے بہت نقصان کاسامناکرناپڑا۔اُنہوں نے کہاکہ غلام نبی آزادنے ہمارے جودوسرے حقوق چھینے ہیں اُن کیلئے آوازاُٹھائی۔سروڑی نے اتحادپرزوردیتے ہوئے کہاکہ ہمیں متحدہوکرجدوجہدکرناپڑیگی تبھی ہمارے دیگر چھینے گئے حقوق بحال ہونگے۔اُنہوں نے کہاکہ غلام نبی آزادنے ریاست کے درجے کی بحالی، روزگارکے مسئلے پرآوازاُٹھائی، زمینوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آوازاُٹھائی،ہم آزادحاحب کے مشکور وممنون ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکے تمام لوگ ہندو۔مسلم۔سکھ۔عیسائی۔بودھ سب متحد ہوکراپنے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا