اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے صدر مقام گندو میں کانگریس سینئر لیڈر و سابقہ وزیر محمد شریف نیاز نے ایک اجلاس کے دوران موجودہ مخلوط بی جے پی و پی ڈی پی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں مخلوط سرکار کے تین سال سے زائد کا عرصہ ختم ہو چکا ہے وہیں زمینی سطح پر کام صفر کے برابر ہے۔کہاں گئے وہ وعدے بلیک پیسہ واپس لانے کا اج تو درجنوں لوگ پیسہ لے کر راہ فرار ہوئے ہیں کیا وہ پیسہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار کے دور کی بات کی جائے تو عوام پریشان حال مزدور مزدوری کے منتظر ملازمین کو کئی ماہ کی تنخواہیں بند اور بازاروں میں اسمان چھو رہی رہی ہیں قیمتیں تو کیسے اچھے دن اور کہاں گئے وہ اچھے دن کہاں گیا وہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ جو الیکشن سے پہلے دیا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وکاس کی بات تو دور یہاں آٹھ سالہ معصوم جیسی ننھی بچیوں کو انصاف نہیں ملتا ہے تو مستعفیٰ ہونا چاہئے ایسے لوگوں کو جو سرکار میں رہ کر زانیوں اور قاتلوں کو ساتھ دیتے ہیں۔جلسہ میں موجود کانگریس لیڈران میں کانگریس لیڈر محمد عباس راتھر ،جے پال شرما، لیاقت علی بٹ ،عاشق حسین خان، چودھری نور حسین ،چودھری عبدل لطیف ،الطاف حسین ملک ،فیاض احمد ،رمیز راجہ ،دانیش ملک و دیگران شامل تھے۔