ریاستی فورم کے احتجاجی کلینڈر کو من ان عملایا جائے:حمید نباض
ظہیر عباس
پونچھ// رہبر تعلیم اساتذہ فورم کے ضلع صدر حمید نباض نے ضلع بھر کے رہبر تعلیم اساتذہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ فورم کے ریاستی چیئرمین فاروق احمد تانترے کی ریاستی سطح کے احتجاجی کلینڈر کو من وان عملانے میں کوئی کسر باقی نا چھوڑیں- انہوںنے کہا کہ 3 مئی کو سرینگر بھوک ہڑتال،چار، پانچ کو مکمل اسکول بند اور 7 کو سیلاب کی شکل میں سیکٹریٹ گھیراو¿ میں حاضری کو یقینی بنائیں-انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار ہمارے تئیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے کیونکہ پے در پے ان اساتذہ کی تذلیل کئے جارہی ہے جنہوں نے زنگ آلودہ تالے کھول کر پرائمری و مڈل اسکولوں کو اپنے خون سے سینچا ہے اور ریاست کا تعلیمی معیار بڑھاکر ملک بھر کی دوسری ریاستوں سے سبقت حاصل کی مگر آج یہ سرکار اِن اساتذہ کی انتھک محنت کا صلہ انکی پے در پے تذلیل میں دے رہی ہے-نباض نے بے حد افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکام کےزماداران نے یا تو اسکیم کے بنیادی اوراق کو سمجھا ہی نہیں ہے یا پھر وہ تجاہل عارفانہ کی لپیٹ کی لت میں گرفتار ہیں جو یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ مستقل نہیں بلکہ عارضی ملازم ہیں-اساتذہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس بار غفلت کی گہری نیند سے بیدار ہو کر احتجاج میں شامل نا ہوئے تو حکومت وقت یقیناً انہیں ہمیشہ کی نیند میں اس قدر سلا دیگی کہ کبھی جاگ نا پائینگے کیونکہ حکومت اندر ہی اندر کسی سازش کو تیار کرکے عملی جامہ پہنانے جارہی ہے- مزید کہا کہ سابقہ وزیر تعلیم کی گول مول بات کو مزاق نا سمجھیں بلکہ انہوں نے اشعاروں میں واضح کردیا ہے کہ رہبر تعلیم اساتذہ کا مستقبل خطرہ میں ہے اور کہا کہ اگر اپ اساتذہ چاہتے ہو کہ ایس پی ڈی کے گول مول تنخواہوں کے جاری کردہ آرڈر کو عملانے سے روکا جائے تو گھروں میں بیٹھ کر دوسروں کے کاندھوں پر بندوق تاننا چھوڑ دو اور سڑکوں پر اتر کر اپنی تعداد کا سیلاب بن کر سامنے آو¿ ورنہ وہ دن دور نہیں کہ سڑکوں پر پتھر کوٹتے ہوئے دکھائی دوگے-انہوں نے ضلع کے زونل و ضلع کے ایکزیکیوٹیو اراکین سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ یہ پیغام ہر استاد تک پہنچا کر احتجاج کو یقینی بنائیں ۔