ونود ٹرسٹ اور کنفیڈریشن کے اشتراک سے یوم اُساتذہ پر تقریب کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//ونود تعلیمی ٹرسٹ کے تعاون سے ایس ۔سی ،ایس۔ٹی او او بی سی کنفیڈریشن نے بنجرا بازی گار بستی،بہو فارٹ جموں میں یوم اُساتذہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر اسکولی طلباء کے علاوہ اُن کی مائوں نے بھی اپنی شرکت پیش کی ۔ جبکہ تقریب میں ریاستی صدر کنفیڈریشن آر۔کے کلسوترہ نے بطورِ مہمانِ خصوصی اپنی شرکت کی ، اور ان کے علاوہ سنجیو مموترہ چئیر مین گلکسی پارا میڈیکل کالج نے مہمانِ ذی وقار کے طور پر اس پر وقار تقریب میں اپنی شرکت پیش کی ۔ انہوں نے اپنے خیالات سے بھی سامعین کو نوازہ اُس کے علاہو اس موقع پر شرکاء میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ، تقریب میں شرکت کرنے والوں میںسونی رام ، کمل ؛لال ، وجے کمار ، انیتا رانو ، رجنی دیوی و دیگران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا