قدرت کا انمول تحفہ پانی اب بھی گھوڑوں پر منگوانا پڑتا ہے

0
0

مینڈھر کے ٹوپہ اور سمکن کی عوام کا پانی گذشتہ ایک ہفتے سے بند
ناظم علی خان
مینڈھرمینڈھر کے علاقہ ٹوپہ اور سمکن کی عوام کا پانی گذشتہ ایک ہفتے سے بند ہے علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں پانی کی سپلائی کے لئے سرکار کی طرف سے جو ٹرانسفارمر دیا گیا وہ ایک ہفتے سے لگا ہوا ہے لیکن محکمہ مکینکل کا ملازم کہیں غائب ہے جبکہ محکمہ کے اعلی ملازمین بھی ایک ہفتہ سے اس پر کوئی کاروائی نہیں کر رہے ہیں اور بڑی تعداد کی آبادی والے علاقے پانی سے محرو م ہیں جس کی وجہ سے ان کو کئی کلو میٹر دور سے جا کر پانی لانا پڑتا ہے یا گھوڑوں پر پینے کا صاف پانی منگوانا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ کئی لوگ گاڑیوں کے ذریعہ پانی منگوا رہے ہیں جن کو ایک گاڑی کئی ہزار روپے میں پڑتی ہے جبکہ پانی کی سکیم پر تمام مشینیری موجود ہونے کے باوجود محکمہ مکنیکل کے ملازمین لاپرواہی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی سپلائی نہیں ہو رہا ہے اور لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔اس سلسلہ میں علاقہ سے تعلق رکھنے والے مکھنا چوہدری نے بتایا کہ ہم بار بار افیسران کے دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں لیکن ملازمین کو ٹس سے مس نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان ملازمین کے خلاف فوری طور کاروائی کی جائے جن ملازم کی لا پروہی کی وجہ سے عام لوگوں کو پانی نہیں مل رہا ہے اور لوگ پانی کے لئے تڑپ رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں جب متعلقہ محکمہ کے ایک اعلی ملازمین سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں انکوائری کروں گا کہ کیا وجہ ہے ملازم ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا