وسطی کشمیر میں غیر قانونی ادویات اور کچھ منشیات ضبط، ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد گرفتار

0
0

سری نگر،//جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک پولیس کانسٹبل سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے غیر قانونی ادویات اور کچھ منشیات بر آمد کی ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے منگل کو ضلع بڈگام میں ایک گاڑی زیر نمبر DL5CN – 1322 سے تین افراد جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے غیر قانونی ادویات کے علاوہ چرس اور ہیرائن بھی بر آمد کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا