بارہمولہ میں ایل او سی پر فوجی جوان کی موت ‘نان آپریشنل’ ہے: فوج کی وضاحت

0
0

سری نگر،//فوج نے واضح کیا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبہ میں لائن آف کنٹرول پر ایک فوجی جوان کی چار روز قبل واقع ہونے والی موت کسی آپریشن کے دوران نہیں ہوئی تھی۔ فوجی جوان کی موت واقع ہونے کی اصلی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں قبل ازیں بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اوڑی سیکٹر میں 29 جنوری کو جنگجوؤں کے ساتھ ایک تصادم آرائی کے دوران سپاہی نکھل دیامہ ہلاک ہوگئے ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ مہلوک فوجی جوان راجستھان سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے 13 جنوری کو ہی چھٹیوں کے بعد واپس ڈیوٹی جوائن کی تھی۔
ایک فوجی عہدیدار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ایل او سی پر ڈیوٹی کے دوران 29 جنوری کو قریب ڈیڑھ بجے دن سپاہی نکھل دیامہ کو مردہ پایا گیا اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ متوفی فوجی جوان کی موت کسی آپریشن کے دوران واقع نہیں ہوئی تھی۔
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی متوفی فوجی جوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا: ‘شری نکھل دیامہ نے جموں و کشمیر میں جنگجوؤں کے ساتھ ایک تصادم کے دوران شہادت حاصل کی۔ میں اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا