ہنگامے کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی ساڑھے دس بجے تک ملتوی

0
0

نئی دہلی،// راجیہ سبھا میں منگل کو اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے کسانوں کی تحریک کے سلسلے میں زودار ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔
اپوزیشن پارٹیوں کے اکان نے وقفہ صفر اور وقفہ سوالات کے دوران کسانوں کی تحریک کا معاملہ اٹھایا اور اس پر کام ملتوی کرنے کی تجویز کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو کے اجازت ن ہ دینے پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان واک آؤٹ کر گئے۔ اس کے بعد وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ایوان میں آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ارکان اس معاملے پر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے تھے اور انہیں وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے ارکان سے تعاون کی درخواست کی اور کاہ کہ وہ بدھ کو ایوان میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں۔
ارکان کا ہنگامہ جاری رہنے پر مسٹر نائیڈو نے ایوان کی کارروائی ساڑھے دس بجے تک ملتوری کردی۔ اسی دوران پارلیمانی امور کے وزیر پرلہاد جوشی نے بھی ارکان سے کسانوں کی تحریک پر اپنی باتیں رکھنے کی اپیل کی۔
اس سے قبل وقفہ صفر کے دوران ترنمول کانگریس کے سکھیندو شیکھر رائے، راشٹریہ جنتادل کے صدر منوج جھا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ونے وشوم اور کئی ارکان نے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا