ہزاروں فرزندگان توحید نے شب مساجد میں عبادت کرکے گزاری
عمران شاہ
کشتواڑ //عالم اسلام میں شب برات کی مقدس محافل انتہائی جوش و جذبے سے منائی گئیں۔ وہیںضلع کشواڑ میں بھی بڑے تزک و احتشام سے یہ با برکت رات منائی گئی جہاں مساجد میں بندگان خدا اللہ کے حضور سر بسجودرہ کر گناہوں سے معافی طلب کرتے رہے اور اپنے اور اپنے عزیز واقاب کے بہتر مستقبل کیلئے دعائیں مانگتے رہے ۔مختلف مقامات پر مقررین نے شب برات کی فضیلیت بیان کی اور اس سے متعلق احادیث سے حاضرین کو با خبر کیا۔اس بابرکت موقع پرمرکزی جامع مسجد کشتواڑ ، مسجد شریف عمر محلہ، ±مسجد شریف بازار، مسجد شریف کمگار، مسجد شریف فریدیہ ، مسجد شریف اسراریہ، مسجد شریف محمدی، مسجد شریف مالیپٹ، مسجد شریف شیخ پورہ ترگام، مسجد شریف شریف باندرنہ و دیگر مساجد میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔