کہا ضلع کشتواڑ کے ملازمین کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دی جائے
عمران شاہ
کشتواڑڈاکٹر دویندر کمار منیال کو بطور وزیر صحت کا عہدہ سنبھالنے پر کشتواڑ ضلع کے محکمہ صحت کے ملازمین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ ایک دور دراز پسماندہ علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ علاقہ کے بہت سارے مقامات ابھی سڑک راستے سے منقطع ہیںاور مفلسی کے عالم میں گزر بسر کرتے ہیں۔ ضلع صدر میڈیکل ایمپلایز فیڈریشن منصور احمد ڈولوال نے وزیر موصوف سے گزارش کی ہے کہ اس پسماندہ علاقہ کی طرف خصوصی توجہ دی جائے اور محکمہ کے ملازمین کے مسائل کا فوری طور ازالہ کیا جائے جن میں ایچ ڈی ایف، پی ٹی ایس،ین ایچ ایم اور کنسولیڈیٹڈ ملازمین کی مستقلی، سال میں دو بار ڈی پی سی،ٹرانسفر پالیسی کی زمینی سطح پر عمل آوری سر فہرست ہیں۔