دروکپا آرڈر لداخ نے نروپا فیلو شپ کا ہندوستانی گریجویٹوں کیلئے اعلان کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموںدروکپا آرڈر جس نے ہمالین اور سینٹرل ایشین تمدن اور ورثے کو ایک وقت تک فروغ اور شکل دی ہے نے کارجوئی ہنر کیلئے فیلو شپ پروگرام کا اعلان کیا جس سے ہمالیہ اور لداخ میں سماجی ،معاشی ماحول ترقی کرے گا ۔واضح رہے نروپا فیلو شپ پروگرام ایک سال کیلئے ہے جو مکمل رہائشی،پوسٹ گریجویٹ ہے جو لداخ اور گریٹر ہمالیہ کے سماجی معاشی ماحول کو تبدیل کرنے کار آمد ثابت ہوگا ۔اس سے مقامی تمدنی ورثے کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے کارجوئی اور مقامی ہنر کو فروغ حاصل ہوگا اور اس سے روزگار جیسے مسائل کو حل کرنے میں بھی اہم ہوگا ۔واضح رہے نروپا کیمپس لیہہ کے گاﺅں ہیمس میں واقع ہے۔اس سلسلہ میں ڈاکٹر پرماتھ راج سنہا نے کہا کہ نروپا فیلو شپ ایک خاص قدم ہے جس سے سماج کے کارجوئی لیڈرشپ اور جوابدار حل نکلےں گے ۔ا س دوران دروکپا ٹھکسے رن پوچ نے کہا کہ تعلیم مستقبل اور سماج میں درپیش مشکلات کی ایک خاص کنجی ہے اور نروکپا فیلو شپ نوجوانوں کو ان مسائل کا حل کرنے کیلئے متاثر کرے گی۔واضح رہے پہلے بیچ کے چالیس طلاب کو دس لاکھ روپئے اسکالر شپ دیا جائے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا