کام چور بنک ملازم کشتواڑ مین برانچ میں ڈیوٹیوں سے محروم

0
0

بنک ملازموں کا رویہ ٹھیک نہیں، حکام بھی خاموش
عمران شاہ
کشتواڑ جموں وکشمیر بنک میں کام کرنے والے ملازم جو گھنٹوں تک عوام کو قطاروںمیں کھڑا رکھتے ہیں اور جب صارفین کسی قسم کی مدد کے لئے کوشش کرتے ہیں تو بنک ملازمین خاموشی اختیار کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کا جواب دینے سے گریزکرتے ہیں۔جس کی وجہ غریب کے لئے بنک میں پیسہ رکھنا وبال جان بن گیا ہے۔ جب وہ اپنی رقم حاصل کرنے کے لے بنک جاتے ہیں تو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کبھی ایک ٹیبل پر اور کبھی دوسرے ٹیبل پر جانے کے لے کہا جاتا ہے جو انتہائی پریشان کن ہے۔ جب نمائندہ لازوال نے بنک کا دورہ کیا تو وہاں پر ملازم اپنی ڈیوٹی سے غایب تھے اور عام عوام پرشانی سے دو چار تھے۔اس سلسلہ میں لوگ مڑواہ، بونجواہ، درابشالا، ترگام، چھاترو، پوچھل و دیگر علاقات جات سے مین برانچ کشتواڑ آتے ہیںجو یہاں کئی پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں۔ عوام نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر بار پریشانی سے دوچار ہوتے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے ریاست کی وزیراعلی سے اس معاملے میں سنجیدہ نوٹس لینے اور خصوی مداخلت کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا