ونے شرما
ادھمپور//بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوا مورچہ کی اور سے بسنت گڑھ علاقے میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔ جس میں علاقائی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اس میٹنگ کی صدارت ضلع صدر اکیھل پراشر کر رہے تھے ۔ ان کے علاوہ اس موقع پر بھاجپا کے ریاستی نائب صدر اور ضلع ادھمپور کے انچارج منش کھجوریہ بنیادی طور پر موجود رہے۔صوبہ نائب صدر کھجوریہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بوتھ سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے 1 بوتھ 10یوتھ کے نعرے سے لوگوں کو روشناش کروایا ۔اور اس کے علاوہ انہوں نے پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچایا ۔اس موقع پر، ضلع کے صدر، اکیھل نے خطاب کرتے ہوئے یوا مورچہ کو پارٹی کے لئے ریڈ کی ہڈی کے طور پر کام کرنے والی بتایا ۔اسی موقع پر بسنتگڑھ علاقے کے بہت سے نوجوانوں نے پینتھرز پارٹی چھوڑ کر بی ۔جے۔پی کا دامن تھاما ۔ نوجوانوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے کا عہد کیا.۔ان تمام نوجوانوں ن کاضلع کے صدر اکیھل اور ریاستی نائب صدر منش کھجوریا نے پھولوں کی ہار پہنا کا خیر مقدم کیا ۔ اور اس موقع پر بی جے پی منڈل کے چیئرمین شیوچرن کے علاوہ دیگر عہدا دروان بھی موجود تھے