سرکاری اسکیم سے غریب لوگوں کو محروم رکھے جانے پر لوگوں نے کیا احتجاج

0
0

کہا مستحقین کو فہرست میں شامل نہ کیا گیا تو دوبارہ احتجاج ہوگا
محمد عامر
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ کی مختلف پنچائیتوں سے لوگوں نے منجاکوٹ کے مقام پر اکھٹے ہو کر انتظامیہ اور موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کر کے سخت نعرے بازی کی جس سے جموں پونچھ شاہراہ ایک گھنٹے تک بند رہی۔تفصیلات کے مطابق لوگوں نے کہا کہ پردھان منتری سوستھ سرکشا مشن کے تحت ایک اسکیم چلائی گئی تھی جس میں بی پی ایل زمرہ میں آنے والے تمام لوگوں کے بیمار یا حادثات پیش آنے پر ان کو انشورنس کے طور پر ان کے کھاتے میں پیسے ڈالے جائیں گئے مگر وہیں منجاکوٹ میں لسٹ تیار کرنے والے ملازمین نے بے روزگار لوگوں کے بجائے ملازمین کا نام لسٹ میں داخل کر دیا۔جس کو لے کر لوگوں نے اسپتال چوک منجاکوٹ میں اکھٹے ہو کر انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے بلند کیئے۔لوگوں نے کہا کہ لسٹ تیار کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جو ان غریب عوام کے ساتھ مزاق کر رہے ہیں۔وہیں لوگوں نے پی ایچ سی منجاکوٹ میں میں تیار ہوئی لسٹ کو بھی بند کروا دیا۔لوگوں نے کہا کہ اگر جلد سے جلد لسٹ میں بی پی ایل زمرہ کے غریب لوگوں کے نام نہ شامل کیئے گئے تو دوبارہ ایک بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا