نئی جاب پالیسی کشمیر کے گجروں کو پسماندہ بنانے کی کوشش :الطاف نظامی

0
0

کہا پالیسی سے طبقہ کا تعلیمی معیار اورمعاشرتی رجحان مزید پسماندہ ہونے کا اندیشہ ہے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍آل ٹرائبل کوآرڈینیشن کمیٹی کشمیر کے جنرل سیکریٹری الطاف نظامی نے اپنے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے گجر پہلے ہی علمی اور معاشرتی طور انتہائی پسماندہ ہیں جن کو ستر برسوں سے پچھاڑنے اور پسماندہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔انہوںنے مزید کہاکہ یو ٹی بننے کے بعد کشمیر کا یہ پسماندہ طبقہ انصاف کے تقاضوں کیلئے پرامید تھا مگر نئی جاب پالیسی اس طبقہ کے نوجوانوں کیلئے کسی بڑی ناانصافی سے کم نہیں چونکہ اس طبقہ کے نوجوانوں کے پاس اعلی تعلیم حاصل کرنے کے ذرائع نہیں ہیں اور اس طرح کی جاب پالیسی پر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو پھر غور کرکے اس میں بین ضلع کو لاگو کرنا چاہئے۔انہوںنے مزیدکہا کہ اس جاب پالیسی سے طبقہ کا تعلیمی معیار اورمعاشرتی رجحان مزید پسماندہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا