کہا حکومت ہند کامولانا موصوف کو پدم وبھوش ایوارڈدینے کا فیصلہ قابل صد مبارکباد
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی ؍؍مولانا وحید الدین خاں کی خدمت میں خورشید بسمل نے نذرانہ تہنیت پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ مولانا وحیدالدین خاں کی تصنیفات میں گزشتہ پچاس سال سے پڑھ رہا ہوںاور اب تو صورت حال یہ ہے کہ اسلام کے حوالے سے کسی دوسرے مصنف کی کتاب پڑھ ہی نہیں سکتا۔انہوںنے کہاکہ موصوف نے اپنی تحریروں میں جسطرح دین متین کی تشریح کی ہے ایسی دوسری کوئی مثال ملنا مشکل ہے اورمولانا مو صوف نے اپنے لٹریچر میںصبر،انسانی بھائی چارہ،دعوت،اعراض،محنت،بقائے باہم،امن ، ملی منصوبہ بندی وغیرہ جیسے نظریات سے متعارف کرایا جنہوں نے موجودہ فکرِانسانی میں انقلاب بپا کیا ہے اور پْر خطر دنیا کو امن کا تحفہ فراہم کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ مولانا کی عظیم خدمات کے پیش نظر انہیں نوبل پرائز ملنا چاھئے مگر شائد نوبل پرائز انتظامیہ کی ابھی ادھر توجہ نہیں گئی۔موصوف نے کہاکہ حکومت ہند نے مولانا موصوف کو پدم وبھوش ایوارڈدینے کا فیصلہ کیا ہے وہ قابل صد مبارکباد ہے۔