سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے شمسی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں تین اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ان کا مزیز کہنا تھا کہ زخمی جوانوں کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا حملے کے فوراً بعد فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔