ممبئی ، بالی ووڈ کے ماچو مین جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے ۔
2‘ عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
جان ابراہم جلد ہی فلم ’ستیہ میو جیتے۔
2‘ میں نظر آئیں گے۔
اس درمیان فلم کے ریلیزہونے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔
جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر ملک کا پرچم لئےاپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کے کرتے کے ساتھ سفید پگڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔
جان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’تن من دھن سے بڑھ کر جن گن من۔
ستیہ میو جیتے۔
2 کی ٹیم کی جانب سے یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔
عید 14 مئی کو ملاقات ہوگی‘‘۔
ملاپ زویری کی ہدایت کاری والی فلم ’ستیہ میو جیتے۔
2‘ میں جان کے علاوہ منوج باجپئی سمیت متعدد ستارے اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
ان کے علاوہ اس فلم میں دیویا کھوسلہ کمار بھی ہیں۔
اس فلم کو بھوشن کمار پروڈیوس کررہے ہیں۔
یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی ’ستیہ میو جیتے‘ کا سیکوئل ہے۔