میئر اور ڈپٹی میئر نے نئے ووٹران کو شناختی کارڈ تقسیم کئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموںمیونسپل کارپوریشن احاطے میں ووٹران کا قومی دن منایاگیا ۔ اس موقع پر میئر جے ایم سی چندرموہن گپتا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی میئر ایڈوکیٹ پرنیما شرما نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی جبکہ وارڈ کونسلروں اور جے ایم سی اسٹاف نے بھی تقریب میں بھی شرکت کی ۔اس موقع پر میئر اور ڈپٹی میئر نے نئے ووٹران کو شناختی کارڈ تقسیم کئے ۔علاوہ ازیں تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جے ایم سی سدھیر بالی ،الیکشن نائب تحصیلدار جے ایم سی کوثر ناز اور الیکشن اسٹاف ممبرانبھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں سیکریٹری ٹینا مہاجن ای آر او 69جموں مغرب نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔