شروعاتی مرحلے میں ہسپتال کے عملے کو دی گئی ویکسین
ریاض ملک
منڈی؍؍ غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی میں کرونا وائرس ویکسین کی شروعات کی گئی ۔وہیں افتتاحی تقریب میں بلاک میڈیکل آفیسر نصرت النساء بھٹی کی موجودگی میں طبی عملے کو کرونا ویکسین دی گئی ۔ اس تقریب میں بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی اور بلاک ڈیولپمنٹ چیئر مین شمیم احمد گنائی بطور خاص شریک ہوئے جبکہ دیگر عملہ کے ساتھ ساتھ سرپنچ منڈی نے بھی شرکت کی۔واضح رہے اس موقع پر قریب دس افراد کو ویکسین کی گئی۔اس سلسلے میں بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پونچھ کے بعد منڈی میں ویکسین کا آغاز کیاگیاہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ویکسین جب عوام کے لئے آئے تو عوام اس کو لگوانے میں محکمہ کا تعاون کرے۔