تحصیل ہیڈ کوارٹر بونجواہ سے بیداری ریلی نکالی گئی،کئی محکمہ جات کے عہدیداران نے کی شرکت
بابر فاروق
کشتواڑ // ضلع کشتواڑ کی تحصیل بونجواہ میں تحصیلدار بونجواہ ارشاد احمد بٹ کی صدارت رائے دہندگان کا قومی دن جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں نائب تحصیلدار بونجواہ بشیر احمد اور نائب تحصیلدار پتنازی جیملکمار نے شرکت کی ۔اس موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر بونجواہ سے بیداری ریلی نکالی گئی جس میں مختلف محکموں کے عہدیداران، بی ایل او ، طلبا ء اور کئی شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر قومی یوم رائے دہندگان منانے اور انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور تحصیلدار بونجواہ کے ذریعہ تمام شرکاء کو حلف بھی دلایا گیا۔