میئر جے ایم سی نے چھنی ہمت میں ترقیاتی کام کا آغاز کروایا

0
0

کہا جے ایم سی نے جموں شہر کی ترقی کیلئے نمایاںاقدامات اٹھائے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے یہاں چھنی ہمت میں ترقیاتی کام کا آغاز کروایا جہاں سابق ایم ایل سی وکرم رندھاوا ،کونسرل وارڈ نمبر 50نینا گپتا و دیگران موجود تھے ۔ اس موقع پر موصوف نے سیکٹر نمبر سات کے وارڈ نمبر پچاس میں ڈرین کے کام کا آغاز کروایا ۔وہیں میئر موصوف نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ یہ مقامی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ نالی کی خستہ حالت کی وجہ سے مقامی عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا ۔موصوف ن کہاکہ اس کام پر تین لاکھ روپئے صرف کیئے جائیں گے ۔انہوںنے مزید بتایاکہ جے ایم سی جموں شہر کی ترقی کیلئے نمایاں اقدام اٹھا رہی ہے ۔انہوںنے مقامی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جے ایم سی کا تعاون کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا