پی ڈی پی کا پارٹی دفتر جموں میں اہم اجلاس منعقد

0
0

+چوہدری عبدالحمید کو چیف کو آرڈی نیٹر نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی
لازوال ڈیسک
جموںپی ڈی پی ورکران کا ایک اجلاس یہاں پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے نامزد چیف کو آرڈینیٹر صوبہ جموں چوہدری عبدالحمید کو مبارک بادی پیش کی گئی ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی ورکر موجود تھے جن میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری وید مہاجن، دمن بھسین، سید اصغر علی، ٹھاکر فلیل سنگھ،عبدالرشید ملک، امریک سنگھ رین،انل گور، جتندر بھرو دیگران سر فہرست رہے۔پارٹی جنرل سیکریٹری وید مہاجن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کام کو مزید بڑھانا وقت کی ضرورت تھی اور امید ہے کہ چوہدری عبدالحمید کی نامزدگی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور مرحوم مفتی محمد سعید کے خواب تعبیر ہونگے ۔ وہیں چوہدری عبدالحمید نے پارٹی صدرا و ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور نائب صدر سرتاج مدنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم کیا کہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے کام کیا جائے گا تاکہ سماجی معاشی ترقی اور سیاسی حل کی حصولیابی ہو سکے ۔انہوں پارٹی کا یقین کرنے پر لیڈرشپ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی ایجنڈا اور پالیسیاں زمینی سطح پر نافذ کرنے کیلئے مزید بہتر کام کروں گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا