منجاکوٹ میں کالج کے ساتھ ساتھ اے ڈی سی اور منصف کورٹ دیا جائے

0
0

چوتھے روز بھی احتجاج جاری رہا،مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا :جوآئنٹ ایکشن کمیٹی
لازوال ڈیسک
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ میں کالج ،اے ڈی سی اور منصف کورٹ کی مانگ کو پورا نہ کیئے جانے پر لوگوں نے ہائر اسکینڈری اسکول کے سامنے چوتھے روز بھی دھرنا جاری رکھا۔اس موقعہ پر جوآئنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام ممبران موجود تھے۔ وہیں اس موقعہ جوآئنٹ ایکشن کمیٹی سے وابستہ ممبران نے کہا کہ منجاکوٹ کے لوگوں کے جائز مطالبات جب تک پورے نہ کیئے جائیں گئے دھرنا تب تک جاری رہے گا۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں کے تمام جائز مطالبات جلد سے جلد حل کرے تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ طلاب کو بھی کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا