’کئی گائوں کا اب بھی ضلع ہیڈکوارٹرز سے رابطہ منقطع ‘

0
0

لیفٹیننٹ گورنر اپنے افسروں اور صلاح کاروں کو جگائیں: پی ڈی پی
یواین آئی

سرینگر ؍؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں یونین ٹریٹری انتظامیہ برف باری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کے بقول ’’اپنے افسروں اور صلاح کاروں کو جگائیں جو کہیں بھی نظر نہیں آ رہے ہیں‘‘۔ہانجورہ نے پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘چار جنوری کو یہاں برف باری شروع ہوئی۔ پہلی بار یہ دیکھنے کو ملا کہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ ناکام ثابت ہوئی۔ برف باری ہوئے 14 دن ہو چکے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کئی گائوں کا اب بھی ضلع ہیڈکوارٹرز سے رابطہ منقطع ہے۔ کچھ دیہات میں حاملہ خواتین کو چارپائی پر اٹھا کر ہسپتال لے جایا گیا۔ ایسی بھی خواتین ہیں جنہوں نے راستے میں ہی بچوں کو جنم دیا’۔انہوں نے کہا: ‘سینکڑوں بیمار ابھی بھی اپنے گھروں میں بند ہیں کیونکہ ان کے دیہات کو جوڑنے والی سڑکوں پر سے برف ہٹائی نہیں گئی ہے۔ بجلی اور پانی کی سپلائی کا حال برا ہے۔ شہر سری نگر جہاں چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر برف ہٹائی جاتی تھی یہاں ابھی بھی ایسے علاقے ہیں جہاں سے برف ہٹائی نہیں گئی ہے’۔پی ڈی پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ پہلے سے ہی جموں و کشمیر کے لوگ مصیبت میں تھے لیکن برف باری کی وجہ سے ان پر مزید مصیبتیں نازل ہوئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘برف باری ابھی شروع ہو ہی جاتی تھی کہ مشینیں برف ہٹانے کے لئے پہنچ جاتی تھیں۔ یہاں شہر سری نگر میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ چار دنوں تک کوئی مشین سڑکوں پر نظر نہیں آئی۔ آج صورتحال یہ ہے کہ لوگوں کو از خود سڑکوں پر سے برف ہٹانی پڑتی ہے’۔ہانجورہ نے کہا کہ سرکاری افسر اور لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار غائب ہیں اور کہیں بھی عوام کی خدمت کے لئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘ونٹر سیکرٹریٹ کا نام و نشان ہی نہیں ہے۔ عوامی حکومتوں کے دوران یہاں پر پورے چاہ ماہ تک ونٹر سیکرٹریٹ کام کرتا تھا۔ لیکن آج تو کوئی افسر نظر ہی نہیں آتا ہے۔ آج کوئی صلاح کار نظر ہی نہیں آتا ہے۔ میری لیفٹیننٹ گورنر سے گزارش ہے کہ وہ اپنے افسروں اور صلاح کاروں کو جگا دیں’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا