کٹھوعہ معاملہ پر سےاست بند کی جائے : محمد شعبان رضا
سےد نےاز شاہ
پونچھنظامےہ ویل فیئر ٹرسٹ کے چیئر مےن محمد شعبان رضا چشتی نے کٹھوعہ اور اناﺅ عصمت ریزی معاملہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات میں سیاست بند کی جائے ۔انہوںنے کہا معاملہ کو کسی خاص طبقے سے منسلک کرنا سراسر جاہلیت ہے ۔آٹھ سالہ معصوم ملک کی بیٹی ہے اور ملک کا ترنگا لہرا کر قاتل کے حق میں بند کال دیناملک کو شرمسار کرناہے اور کسی بھی مذہب کا نام لیکر ملک میں بدامنی پھیلانا ہمارے جذبات کو مجروح کرتا ہے۔ ملک کے نام پر ملک کا جھنڈا لگا کر اس طرح کی ناپاک حرکتیں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہیں۔واضح رہے شعبا ن رضا چشتی آج ےہا ں دربار کے احاطے مےں مےٹنگ سے خطاب کررہے تھے جس مےں انہوںنے کھٹوعہ معاملے مےں سےاسی روٹےاں سےکنے والوں کو آرھے ہاتھوں لےا ۔