کہا دربار کی منتقلی کی وجہ سے ہر بار کروڑوں کی کثیر رقم خزانہ عامرہ پر پڑتی ہے
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر صاف ستھرا موومنٹ کے ریاستی صدر شوکت علی چوہدری نے دربار کی منتقلی پر سوالیہ عائد کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ دربار موو کی روایت کو فوری طور ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دربار کی منتقلی کی وجہ سے ہر بار کروڑوں کی کثیر رقم خزانہ عامرہ پر پڑتی ہے ۔اسلئے مرکزی سرکار ریاستی حکومت کو حکم جاری کرے کہ دربار کو جموں میں ہی رکھا جائے تاکہ عوامی سرمایہ غریب لوگوں کی جیب میں ہی محفوظ رہ سکے۔