لندن،// برطانیہ کے کارن وال میں 11 سے 13 جون تک چلنے والی جی 7 چوٹی کانفرنس میں دنیا کے سات اہم ممالک کے لیڈر کورونا وائرس بحران اور آب و ہوا کی تبدیلی سے ابھرنے کے چیلنجوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا ’’وزیراعظم تقریباً دو برسوں میں پہلے شخص ہیں جو کہ چوٹی کانفرنس کا استعمال کورونا وائرس کے بحران میں پھر سے بہتر مواقعے پیدا کرنے، مستقبل، ہریالی اور زیادہ خوشحال بنانے کے لئے لیڈروں کو یکجا کریں گے‘‘۔
بیان کے مطابق مسٹر جانسن میٹنگ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں، میٹنگ میں دنیا کے جمہوری اور تکنکی طور پر ترقی یافتہ ممالک کے درمیان تعاون میں تیزی لانے کے لئے آسٹریلیا، ہندوستان اور جنوبی کوریا مہمان ممالک کے طور پر شرکت کریں گے۔ جی۔7 چوٹی کانفرنس برطانیہ، کناڈا، فرانس، جرمنی، اتلی، جاپان، امریکہ اور یوروپی یونین سے بنی ہے۔