فوج کے کرشمائی کاموں سے قوم کا سر بلند: راج ناتھ
یواین آئی
لکھنؤ؍؍وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہند۔چین کشیدگی کے دوران ہندوستانی فوج نے کرشمائی کام کیا ہے جس سے نہ صرف پورے ملک کا حوصلہ بڑھا ہے بلکہ ملک کا سر بھی بلند ہواہے۔مسٹر راجناتھ سنگھ نے یہاں 435 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے نیو کمانڈ سپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ ہند -چین کشیدگی کے دوران ہندوستانی فوج نے کرشمائی کام کیا ہے ، جس سے پورے ملک کا حوصلہ بڑھا ہے اور ملک کا سر بلند ہوا ہے۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف منوج مکند ناروانے اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال رکاوٹوں کا سال تھا جبکہ نیا سال مسائل کے حل کا سال ثابت ہوگا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش نے ترقی کا سفر شروع کیا ہے اور نیا کمانڈ اسپتال اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ تقریبا 17 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جانے والا یہ اسپتال 788 بستروں پر مشتمل ہوگا جس میں 100 ایمرجنسی بیڈ الگ رکھے جائیں گے۔ اسپتال سے چھ ہزار جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ ریٹائرڈ فوجی اہلکار مستفید ہوں گے۔ نرسنگ اور ڈینٹل پریکٹیشنرس نیو کمانڈ اسپتال میں تربیت حاصل کرسکیں گے۔ یہ اسپتال تین سے چار سال میں تیار ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال رکاوٹوں کا سال تھا جبکہ نیا سال مسائل کے حل کا سال ثابت ہوگا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش نے ترقی کا سفر شروع کیا ہے اور نیو کمانڈ اسپتال اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔نرسنگ اور ڈینٹل پریکٹیشنرس نیو کمانڈ اسپتال میں تربیت حاصل کرسکیں گے۔ یہ اسپتال تین سے چار سال میں تیار ہوجائے گا۔لکھنؤ سے رکن پارلیمنٹ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں سے نیو کمانڈ اسپتال کی ضرورت پر غور کیا جارہا تھا ، لیکن کسی نہ کسی وجہ سے اس کی تعمیر میں تاخیر ہورہی تھی۔ لیکن اب تمام رکاوٹیں دور کردی گئیں۔ ماحولیاتی طور پر یہاں لگائے گئے درختوں کو کاٹنے کی بجائے ان کو منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں کورونا کی ٹیکہ کاری کا کام شروع ہوچکا ہے۔ ملک کے سائنسدانوں نے دو دیسی ویکسین بنائی ہیں جبکہ چار مزید آرہی ہیں۔ اس سے نہ صرف ملک میں ٹیکے لگانے میں مدد ملے گی بلکہ دوسرے ممالک میں بھی ویکسین کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ہندوستان کی یہ روایت رہی ہے کہ ہم نہ صرف اپنا خیال رکھتے ہیں بلکہ ایک خاندان کی حیثیت سے پوری دنیا کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج ملک کی سب سے بڑی آبادی والی ریاست اتر پردیش میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے اور نیو کمانڈ اسپتال کے سنگ بنیاد رکھے جانے سے دوہری خوشی منائی جارہی ہے۔ ہندوستانی فوج اپنی بہادری کے لئے دنیا میں مشہور ہے۔ فوج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے تمام سہولیات مہیا کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم لکھنؤ میں نیو کمانڈ اسپتال کی افادیت کو سمجھتے ہیں۔ کورونا کے خلاف جنگ میں فوج کا بھرپور تعاون ملا ہے۔ اترپردیش میں ایس جی پی جی آئی، کے جی ایم یو، آر ایم ایل نے کمانڈ اسپتال کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ فوج کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن سے سول انتظامیہ کو نئے جوش و جذبے کی ترغیب ملی ہے جس کی بدولت کورونا کی جنگ لڑنے میں مدد ملی۔ وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ریاستی حکومت کمانڈ اسپتال کی تعمیر میں مکمل تعاون کرے گی اور ہر رکاوٹ کو دور کرے گی۔ دفاعی اور سول انتظامیہ مل کر انتظامی ضروریات کو پورا کرے گی۔