- مٹھی بھرفرقہ پرستوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں:محمد شریف سرتاج
جموںکشمیرفریڈم مومنٹ کے سربراہ محمد شریف سرتاج نے اس موقع پربولتے ہوئے کہاکہ رسانہ معاملے نے پوری انسانیت کوشرمسارکردیا، صرف کٹھوعہ تک نہیں یواین اوکے ایوانوں تک یہ معاملہ گونجا۔ کِتنی بے شرم ہے بارکونسل آف انڈیااور بارایسوسی ایشن جموں، مجرموں کی پشت پناہی کررہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کبھی بارجموں کوہم اپنی آوازسمجھتے تھے، ان کے شانہ بشانہ چلتے تھے آج یہ بار ایسوسی ایشن جموں آر ایس ایس کی ایجنٹ بن چکی ہے۔کٹھوعہ کاایک وکیل زہرافشانی کرتاہے توکوئی کارروائی نہیں، اگرکوئی سکھ ، مسلم ، دلت کچھ کہے تواُس پرپی ایس اے عائدہوتاہے۔محمد شریف سرتاج نے کہاکہ رسانہ واقع صرف ایک قتل نہیں ، ایک عصمت دری کامعاملہ نہیں ،یہ ایک بڑی سازش ہے۔پہلے ہندوایکتامنچ بنی ،آج تال میل کمیٹی بنائی، یہ ملوثین کی چالیں ہیں، جوخود کوبچانے کیلئے نئے نئے ہتھکنڈے اپنارہے ہیں۔اکثریت سی بی آئی جانچ کی مانگ نہیں کررہی ہے،اُنہوں نے کہاکہ سی بی آئی کاریکارڈجموں وکشمیرمیں بہترنہیں ہے، اس کی اعتباریت پہ سوال اُٹھے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ دیپیکاسنگھ راجاوت کووہ مبارک باد پیش کرتے ہیں جن کی بہادری آج مثال بن چکی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ اکثریت ان کیساتھ ہے، اکثریت انصاف کیلئے کھڑی ہے،اکثریت سچ کیساتھ ہے۔ہمیں مٹھی بھر فرقہ پرستوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اُنہوں نے سخت ترین الفاظ میں بار کونسل آف انڈیاکی رپورٹ کومستردکردیا۔